ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’پی ایم مودی کو آج رات ہی زرعی قوانین ختم کرنے کا اعلان کرنا چاہیے‘: کانگریس

’پی ایم مودی کو آج رات ہی زرعی قوانین ختم کرنے کا اعلان کرنا چاہیے‘: کانگریس

Tue, 07 Sep 2021 23:56:40    S.O. News Service

نئی دہلی،7؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس نے ہریانہ کے کرنال میں کسان مہاپنچایت کے دوران حکومت پر کسانوں کو دبانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاست کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر کو کسانوں سے بات کرنی چاہئے اور اگر وہ بات چیت نہیں کرتے تو انہیں فوری طورپر اپنے عہدہ سے استعفی دے دینا چاہئے۔

کانگریس ترجمان اور پارٹی میں مواصلات کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے منگل کو یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اپنے چنندہ دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کسانوں کے ساتھ ظلم کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرنال میں پولیس فورس کے جوانوں نے کسانوں کو مارا پیٹا ہے۔ پولیس فورس کے جوانوں نے ان کے ساتھ ناانصافی کی ہے جس کی کانگریس سخت مذمت کرتی ہے۔

کانگریس لیڈر نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ کسان تینوں مخالف قوانین کو ختم کرنے کی مانگ کر رہے ہیں اور حکومت اپنی انا توڑنے کو تیار نہیں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بات چیت کے ذریعہ مسئلہ کا حل نکالا جانا چاہئے اور حکومت کو ان تینوں قوانین کو ختم کرنے کا اعلان کرنا چاہئے۔ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے رندیپ سرجے والا نے کہا کہ معاملہ مظفر نگر سے کرنال تک سنگین ہوتا جا رہا ہے، اس لئے وزیراعظم نریندر مودی کو خود پہل کرتے ہوئے آج رات ہی زرعی مخالف تینوں قوانین کو ختم کرنے کا اعلان کرنا چاہئے۔


Share: